کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، انسداد دہشتگردی ونگ کو دجدید اسلحہ فراہم کریں گے۔یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شرکاء کو بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میرے دل کے قریب ہے صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے،صدر مملکت

ٹیگز:
صدر مملکت
