غربت کی شرح 49فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، شیری رحمن
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ روزگاری کی شرح 2018 میں 6.2فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 15.3 فیصد ہوگئی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ غربت کی شرح 49فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، ریلیف کے بجائے عوام پر یوٹلٹی بلز، بالواسطہ ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں اربوں روپے کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔