کراچی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اور انگریزی اخبار سے وابستہ محمد ا اکبر نوتیزئی نے اے پی این ایس کے 24 ویں صحافی ایوارڈز میں دو ایوارڈز جیت لیے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس ) نے 24 ویں صحافی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ڈان نے چار زمروں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق، ایوارڈ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور فاتحین کو ایوارڈز تقسیم کریں گے۔
ناول نگار محمد حنیف، جو ڈان کے ای اوایس میگزین کے لیے لکھتے ہیں، نے بہترین فیچر (انگریزی ) کا ایوارڈ جیتا ہے ۔ روہت بھگونت نے بہترین کارٹون کے لیے ایوارڈ حاصل کیا، جبکہ نازیہ سید علی اور محمد اکبر نوتیزئی دو الگ الگ رپورٹس پر بہترین تحقیقاتی رپورٹ کا مشترکہ ایوارڈ پائیں گے ۔ اس کے علاوہ، محترم نوتیزئی نے ماحولیات / تحفظ صنف کے زمرے میں بہترین تحقیقاتی رپورٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔
دیگر زمروں میں فاتحین کی فہرست میں منور علی راجپوت( جنگ) نے بہترین فیچر میچر (اردو)، وحید پارس حسبانی ( اعتبار (جنگ) میگزین ) نے بہترین فیچر (علاقائی یچر (علاقائی زبانوں ) سلمان مسعود( دی نیشن ) نے بہترین کالم ( انگریزی ) ، رضیہ فرید ( جنگ ) اور نصرت جاوید (نوائے وقت ) نے بہترین کالم (اردو)، جبکہ علی محمد م emon ( کاوش ) اور میر قائم خان تالپور ( اعتبار ) نے علاقائی زبانوں میں بہترین کالم کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
All reactions:77

