دکی(ڈیلی گرین گوادر)ناصر کول کمپنی میں سول سیکورٹی اہلکاروں کے دو دھڑوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت باز خان ولد مخان قوم شادیزئی ناصر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکار صابر ولد عبدالستار قوم ناصر ساکن غریب آباد بتایا جا رہا ہے۔ زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق، دونوں دھڑوں کے درمیان گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تھا، جو آج شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ تک جا پہنچا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
دکی،کول کمپنی میں سول سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، ایک زخمی

ٹیگز:
دکی
