سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی کا سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیااجتماعی دعا میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے شرکت کی اجتماعی دعا شروع ہونے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ہزاروں فرزندان توحید اجتماعی دعا پر آبدیدہ ہوگۓ فلسطین ، کشمیر کے مظلوموں اور ملکی بقا۶ و سلامتی کیلۓ خصوصی دعا کی گٸ لاکھوں بزرگان دین دعا کے بعد اپنے گھروں کو لوٹنے لگے سبی پولیس نے اندرون شہر کے مختلف شاہراوں کو ون وے کردیا رش کے باعث ضلعی انتظامیہ بولان نے چھوٹی گاڑیوں کے لئے اندرونی شہر جبکہ بڑی گاڑیوں کیلۓ ڈھاڈر باٸی پاس کو کھول دیا ہے
سبی کا سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر

ٹیگز:
سبی
