دنیا میں جتنی آزادی بولنے اور بلاوجہ کیس کرنے کی پاکستان میں ہے شاید کہیں ہو،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے کہا ہے کہ ہماری قوم نے ایک عجیب اور نازیبا طرز عمل اختیار کیا ہے جو بہت نقصان دے ہے دنیا میں جتنی آزادی بولنے اور بلاوجہ کیس کرنے کی پاکستان میں ہے شاید کہیں ہو، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا میں جتنی آزادی بولنے اور بلاوجہ کیس کرنے کی پاکستان میں ہے شاید کہیں ہو فیس بک،ٹوئٹر، یوٹیوب، پروگراموں، وٹس ایپ پر بغیر کسی ثبوت اور حقائق کے حکومتوں، اداروں اور افراد کے احترام اور کردار کو نقصان اور اچھالا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ 80فیصد پروگراموں میں یہی منظر ہر دن ہوتا ہے ہماری قوم نے ایک عجیب اور نازیبا طرز عمل اختیار کیا ہے جو بہت نقصان دے ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی ہیلتھ کلینک کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں ایسے لوگ جو سفر اور علاج معالجے کی سہولیات حاصل نہیں کر سکتے انہیں اب انکے علاقے میں ماہر ڈاکٹروں کی سہولت ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے مہیا کی جارہی ہے۔