مانجھی پور،نامعلوم مسلح افراد کی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے گھر پر فائرنگ
مانجھی پور (ڈیلی گرین گوادر) پولیس تھانہ پنہور سنہڑی کی حدود میں ڈائریکٹر ایجوکیشن بیک سکولز میر نظام الدین مینگل کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی گئی۔ خوش قسمتی سے میر نظام الدین مینگل اور ان کی فیملی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق، رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے میر نظام الدین مینگل کے گھر پر فائرنگ کی، جس کے بعد میر نظام الدین مینگل اور ان کے اہل خانہ نے جوابی فائرنگ کی، جس سے مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے فورا بعد وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کا پیچھا شروع کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔یہ واقعہ علاقے میں تشویش کا باعث بنا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔