شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق بلوچستان میں عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری ہیں،میر سرفراز بگٹی

گڑھی خدا بخش(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن کے مطابق بلوچستان میں عام آدمی کی بہتری کیلئے اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کسانوں، ہاریوں کی بہبود کیلئے بینظیر بھٹو کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے جس سے غریب کسانوں کی براہ راست معاونت ہوگی اور ان کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی اور وہ غربت سے نکل سکیں گے، جمعہ کو یہاں سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسان کارڈ کے فوائد غریب کسان تک پہنچانے کے لئے اس کی ڈیجیٹلائزیشن کی جاررہی ہے تاکہ درمیانی کوئی بھی کردار کسانوں کا حق نا مار سکیں، انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید کے مشن کو پورا کرتے ہوئے بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بناکر انہیں ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں بلوچستان کے پانچ اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات ہیں جو اطمینان بخش کارکردگی کی حامل ہیں کالجز اور سیکنڈری اسکولوں کی طالبات کو پنک اسکوٹیز دی جاررہی ہیں جن پر وہ آمد و رفت کررہی ہیں یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے انہوں نے کہا کہ فلاحی منصوبوں کے تسلسل میں صوبے کی تاریخ پہلی مرتبہ یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے لئے بھیج رہے ہیں یہ نوجوان نا صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کریں گے بلکہ ملک میں زر مبادلہ بھیجنے کا باعث بھی بنیں گے جس سے معیشت بہتر ہوگی صوبے میں اخوت کے تعاون سے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام بھی تشکیل دیا گیا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا صدر آصف علی زرداری، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپر بلوچستان سے متعلق عوامی اقدامات کا مستقل جائزہ لیتے رہتے ہیں جو ان کی بلوچستان کے عوام سے لگاو اور محبت کا برملا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں بلوچستان بری طرح متاثر ہوا خصوصاً نصیر آباد ڈویڑن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے گھر ہوئی دو سال گزرنے کے باوجود بحالی کا کام وفاقی اسٹیرنگ کمیٹی کے باعث سست روی کا شکار رہا ہم بھی حکومت سندھ کی طرز پر متاثرین کو مکان تعمیر کرکے ان کی بحالی چاہتے ہیں اب راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے توقع ہے کہ یہ کمیٹی وفاق سے فنڈز کے جلد حصول کے لئے اقدامات کرے گی ہم پرعزم ہیں کہ آئندہ چھ ماہ میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کرکے انہیں ان کے گھروں میں آباد کریں گے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کارکن ہر کڑے وقت میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے ہیں اور پچھلی کئی دہائیوں سے تکلیف میں رہے ہیں لیکن اب چیف منسٹر ہاؤس بلوچستان کے دروازے ہر کارکن کے لئے کھلے ہوئے ہیں پارٹی کے کارکنوں کو باعزت روزگار مہیا کریں گے اور ہر ضلع میں پارٹی کے کارکنوں کو نوکریاں دیں گے اگر کارکنوں کو نوکریاں دینا گناہ ہے تو یہ گناہ کر گزریں گے محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو روزگار دیا انہی کے اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے کارکنوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے کام کریں گے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان سے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے خضدار سے آتے ہوئے پارٹی کے دو کارکن روڑ حادثے می شہید ہوئے ان شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہیں ان شہید کارکنوں کے لواحقین کی کفالت حکومت بلوچستان کرے گی دریں اثنائکوئٹہ +گڑھی خدا بخش(این این آئی)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز گڑھی خدا بخش پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی، تقریب کے آغاز سے قبل وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، میر اعجاز خان جکھرانی، قمر زمان کائرہ، سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ملاقات کی، اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، پیپلز پارٹی کے مرکزی و دیگر صوبوں کے رہنماؤں نے بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی پہلے سال کی نمایاں کارکردگی کو سراہا وزیر اعلٰی بلوچستان کے ہمراہ سینٹر میر عبدالقدوس بزنجو، سینٹر سردار محمد عمر گورگیج، رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، سردار کوہیار خان ڈومکی، میر محمد صادق عمرانی،مشیر سردار غلام رسول عمرانی، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، پارٹی کے سئینر رہنماء سید اقبال شاہ سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے