پورا بلوچستان میرا گھر ہے مگر پسماندہ واشک میری ترجیحات میں شامل ہے،میر سرفراز بگٹی

واشک(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے رکن قومی اسمبلی میر عثمان بادینی، صوبائی وزراء میر شعیب نوشیروانی، میر ظہور بلیدی،میر سلیم کھوسہ، میر صادق عمرانی، قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری، کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی کے دعوت پر واشک کا دورہ کیا ڈی سی کمپلکیس میں ڈپٹی کمشنر واشک منیر احمد درانی نے بریفنگ دی چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان و دیگر سرکاری آفیسران بھی موجود تھے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے ڈی ایچ کیو حویلی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشک کے لوگ محب وطن ہیں تاہم واشک شدید پسماندگی کا شکار ہے پورا بلوچستان میرا گھر ہے مگر پسماندہ واشک میری ترجیحات میں شامل ہے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے انھوں نے کہا کہ واشک میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے فنڈز کا درست استعمال نہیں ہوا ہے جسکی تحقیقات کے لیئے سی ایم آئی ٹی ٹیم بھجیں گے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی انھوں نے کہا بسیمہ کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دیا جائیگا اجتماع سے ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا واشک آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ واشک کی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے واشک میں روڑوں کی حالت درست نہیں ضلع میں سالوں سے کئی سکول اپ گریڈ نہیں ہوئے ہیں ضلع میں بی ایچ یوز کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ واشک کے عوام پرامن اور سچے ہیں لیکن غربت کے لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہے ناگ واشک بسیمہ ماشکیل شاہوگیڑی اور واشک کے عوام کو موجودہ صوبائی حکومت سے اجتماعی اقدامات کی توقع ہے اجتماع سے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب جان نوشیرانی نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق چئیرمین میونسل کمیٹی حاجی میر بشارت اللہ آلہ زئی نے سپانامہ پیش کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مولوی غلام اللہ نے انجام دی جبکہ تلاوت کلام پاک حافظ قاہر علی نے پیش کی وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرازخان بگٹی نے بسیمہ کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دیکر بسیمہ کے لیئے دس کروڑ ڈسٹرکٹ کونسل کے لیئے دس کروڑ جبکہ ٹاون کمیٹی واشک کے لیئے دس کروڑ جبکہ واشک کے فنڈز میں سالانہ ایک ارب بسیمہ کے لیئے اے ایریا کے قیام کا اعلان کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے