کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی کارروائیاں صوبہ بھرمیں جاری ہیں اس سلسلے میں بُدھ کے روز لورلائی آپریشن سرکل کے سپریٹنڈنگ انجینئر کی سربراہی میں ایس ڈی او اور سٹاف نے ڈائریکٹ کنکشنز کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لورلائی شہر میں سرکٹ ہاؤس لورلائی میں 7کنکشنز کو منقطع کر دیئے جو کہ میٹروں کو بائی پاس کرکے بجلی چوری کر رہے تھے۔ سرکٹ ہاؤس لورلائی کے ڈائریکٹ چلنے والے 7کنکشز منقطع کیئے جانے کے بعد ڈی سی آفس کے عملہ نے کیسکو سٹاف کو غیر قانونی طور پر یرغمال بنادیا بعد ازاں ڈی سی لورلائی نے سپریٹنڈنگ انجینئر لورلائی سرکل کو اپنے دفتر طلب کرلیا جسےلیویز عملہ نے زدکوب کیااور تقریبا چار گھنٹے تک غیر قانونی طور پر یرغمال بنائے رکھا۔کیسکو سٹاف نے ڈی سی لورلائی اور اسکے عملے کیخلاف احتجاجا دھرنا بھی دیا۔دریں اثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر شفقت علی نے وفاقی و صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور نادہندگان و بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کے دوران کیسکو افسران و سٹاف کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں جاری بجلی چوری مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔
نادہندگان و بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کے دوران کیسکو افسران و سٹاف کو تحفظ فراہم کیا جائے، انجینئر شفقت علی

ٹیگز:
انجینئر شفقت علی
