مند (ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر سیاسی وسماجی رہنما محترمہ زبیدہ جلال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والا بم دھماکہ قابل مذمت اور انسانیت کے خلاف عمل ہے، متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہوں، معصوم لوگوں کی جانیں لینے والے انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، انسانی اقدار کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کے خلاف متحد ہو کر دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو خون کے عطیات دیئے جائیں، ہسپتال میں ان کی فوری طور پرمدد کی جائے،دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر افسوس ہے۔ معصوم نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا افسوسناک اور دل خراش واقعہ ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت بروقت اقدامات اٹھائے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والا بم دھماکہ قابل مذمت اور انسانیت کے خلاف عمل ہے،زبیدہ جلال

ٹیگز:
زبیدہ جلال
