گورنر بلوچستان کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ، مستونگ دھماکے میں زخمی ہونیو الے کی خیریت دریافت کی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے گزشتہ روز مستونگ سکول کے قریب دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اور لیویز اہلکاروں کی سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کینٹ میں عیادت کی۔ وہ وارڈ میں فرداً فردا ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے، انکی خیریت دریافت کی اور موقع پر موجود ڈاکٹروں اور پیرامیڈکل اسٹاف کے بروقت اقدامات اور بہترین دیکھ بھال پر انکی تعریف کی۔ گورنر بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے