معصوم بچیوں کو شہید کرنا انتہائی بزدلانہ فعال ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مستونگ میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچیوں کو شہید کرنا انتہائی بزدلانہ فعال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر قابل تشویش ہے کیونکہ ماضی میں دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو نشانہ بناتے تھے تاہم حالیہ دنوں میں معصوم شہری بھی دہشت گردی لے وارداتوں کی زد میں آپکے ہیں جو بلوچستان کے لئے انتہائی تشویشناک عمل ہے جس طرح مستونگ میں معصوم بچیوں کو نشانہ بنایا گیا یہ کسی حقوق یا آزادی نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی ہے سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے بلوچستان میں جاری دہشتگردی کی لہر جس میں دکی،موسی خیل، مستونگ اور دیگر علاقوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اس پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے بلوچستان حکومت اور سیکورٹی اداروں کو مل بیٹھ کر سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔