پنجاب پولیس کا میانوالی میں آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

میانوالی(ڈیلی گرین گوادر)پنجاب پولیس نے ضلع میانوالی میں کامیاب آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔رجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ محکمے کو میانوالی کے علاقے ملا خیل میں خوارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارجی ہلاک کردیے گئے جب کہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے تمام افسران اور جوان فائرنگ میں محفوظ رہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے اور ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے