سردارزادہ گورگین مینگل ودیگر ساتھیوں کی مستقل ضمانت منظور

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل کے فرزند میر گورگین اختر مینگل کی مستقل ضمانت کنفرم ہو گئی۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج خضدار کی عدالت نے میر گورگین اختر مینگل و دیگر ساتھیوں کی وڈھ میں دفعہ 365 کے تحت درج مقدمے میں مستقل ضمانت کنفرم کر لیا سردار زادہ گورگین مینگل کی جانب سے کیس کی پیروی سینئر وکلا خالد محمود ایڈوکیٹ،ایڈویکٹ غلام نبی مینگل کر رہے تھے جب کے اس موقع پر بڑی تعداد میں سیاسی کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے