کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے جنہوں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اپنے جاری ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے پارلیمانی ساتھی سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے جن کی اچانک رحلت ایک بہت بڑا صدمہ ہے بلوچستان ایک سنجیدہ اور مخلص سیاستدان سے محروم ہو گیا سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں تک پر نہیں ہوگا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سردار سرفراز ڈومکی کی اچانک رحلت ایک بہت بڑا صدمہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
