نائب وزیراعظم سینیٹراسحاق ڈار دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر جام کمال خان دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، حاجی علی مدد جتک سمیت دیگر حکام نے انکا استقبال کیا۔ دورے کے موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار کو امن و امان پر بریفنگ دی جائیگی جبکہ وہ ایوب اسٹیڈیم میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیر اعظم کی آمد پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں شہر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر کا گشت بھی جاری رہا جبکہ ایوب اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے بندکردئیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے