گوادریونیورسٹی میں چار سالہ بی ایس اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کےلیے داخلے جاری

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر یونیورسٹی کے فال سمسٹر 2024 کے داخلے جاری ہیں۔ پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں چار سالہ بی ایس آئی ٹی ، ڈیٹا سائنس، کامرس، بی بی اے، اکنامکس ، کیمسٹری ، انگلش ، بی ایڈ آنرز، بی ایڈ 2.5 اور 1.5 سالہ کے علاوہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں بھی داخلے جارہی ہے۔ جس میں اے ڈی آئی ٹی ، اے ڈی کامرس، اے ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن، اے ڈی اکنامکس ، اے ڈی کیمسٹری ، اے ڈی انگلش اور اے ڈی ایجوکیشن شامل ہیں۔ مذکورہ پروگراموں کے داخلہ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ اور ایڈمیشن آفس میں دستیاب ہیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2024 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے