قلات(نمائندہ گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کادورہ قلات، آپریشن منیجر فہد احمد PS ڈی جی ایوب خان میڈیا انچارج طلحہ احمد اور سرجیت کمار بھی انکے ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق ڈی جی PDMA جہانزیب خان نے گزشتہ روز قلات کا دورہ کیا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دوست محمد لانگو اسسٹنٹ کمشنر قلات نثار احمد لانگو نے شرکت کی اجلاس میں حالیہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اے ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی جی PDMA کو مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر دوست محمد لانگو اور اسسٹنٹ کمشنر نثار احمد لانگو نے ڈی جی PDMA کو زاوہ ندی مغلزئی ایریا بازار پل کا بھی دورہ کرایا اور ندی کے بچا بند کو مضبوط کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی بعد ازاں ڈی جی PDMA نے اے ڈی سی اور اے سی کے ہمراہ شاہی محل کا دورہ کیا پرنس آغا محمد احمد زئی نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور مہمانوں کو قلات میری شاہی محل اور شاہی خاندان کی تاریخ اور قربانیوں سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کادورہ قلات

ٹیگز:
پی ڈی ایم اے
