کوئلہ پھاٹک پر خود کشی کرنے والا ٹیچر عامر غوری کراچی میں انتقال کرگئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئلہ پھاٹک پر چمن پیسنجر کے نیچے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے ٹیچر عامر غوری کراچی میں انتقال کرگئے خاندانی ذرائع کے مطابق عامر غوری نے 25 جون کو ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی وزیراعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پرعامر غوری کا علاج کراچی کے نجی ہسپتال میں جاری تھالوہے کا زہر جسم میں تیزی سے پھیلنے کے باعث عامر غوری کا ایک ہاتھ کہنی تک مزید کاٹ دیا گیا تھا حالت خراب ہونے پر دو روز سے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے