خضد ار (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر قلات ڈویژن نعیم بازئی نے گزشتہ روز ضلع آواران کا دورہ کیا۔آواران پہنچنے پر کمشنر قلات ڈویڑن پولیس کے چاک و چو بند دستے نے سلامی دی .ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری اور ایس پی آواران خلیل احمد بگٹی نے کمشنر کو امن امان،جاری ترقیاتی منصوبوں و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی -بعد از میٹنگ کمشنر کا ڈی ایچ کیو،ایری گیشن کالونی سمیت مختلف سکیموں اور فٹبال گراونڈ کا معائنہ کی-کمشنر قلات ڈویژن کا ڈیٹی کمشنر کو تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی دورہ ڈی ایچ کیو، بہترین نظم و نسق پر ڈاکٹر امیر بخش کار کردگی پر ان کو ایوارڈ سے نوازنے کے لیئے صوبائی حکومت سے سفارش کی جائیگی اسکے علاوہ آواران گریڈ سٹیشن ایچ آر اے آفس کا بھی دورہ کرکے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی موجودگی میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن نعیم بازئی کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو انکے دہلیز ہر حل کریں تمام ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کو سٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت صحت، تعلیم کے حوالے سے کسی قسم کے غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
کمشنر قلات ڈویژن نعیم بازئی کا ضلع آواران کا دورہ

ٹیگز:
نعیم بازئی
