نواز شریف کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بجٹ کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے اور شہباز حکومت کو پیپلز پارٹی کے اختلافات کے باعث بجٹ منظوری سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے۔
نواز شریف نے بجٹ سیشن سے چھٹی کی درخواست اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھیجی ہے۔ جسے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے منظور کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم بجٹ پیش کرنے کے دن بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔