کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے باپ 3 بیٹوں سمیت قتل
کوہاٹ: زمین کے تنازع پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے فائرنگ سے باپ 3 بیٹوں سمیت ہلاک ہوگئے درہ آدم خیل کے بازار میں دو مخالف گروپوں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ دونوں فریقین کے درمیان بات تلخ کلامی سے گالم گلوچ اور پھر مسلح تصادم تک جاپہنچی، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کچھ عرصے سے زمین کی ملکیت پر تنازع چل رہا تھا جس نے خونی شکل اختیار کرلی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کا تعلق اسی تنازع کے ایک جب کہ زخمیوں کا دوسرے فریق سے ہے، ہلاک ہونے والوں میں سے ایک باپ اور 3 اس کے بیٹے ہیں۔