زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویزاہلکار جاں بحق

زیارت(ڈیلی گرین گوادر)زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز سپاہی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو زیارت میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے لیویز سپاہی گل زمان کو جاں بحق کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے