عمران صاحب رمضان پیکج ہے کہاں جس کو آپ مانیٹر کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب
اسلام: آبادپاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور چوری ملک اور عوام کو اجتماعی اور انفرادی قرضہ میں جھونک رہی ہے،عمران مہنگائی، معاشی تباہی، غربت اور بے روزگاری آپ کی نالائقی اور کرپشن کا“سمٹم”ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت میں 26 نہیں 60 روپیہ اضافہ ہوا اور صرف آپ کے دستخط سے ہوا،عمران صاحب آپ مہنگائی نہیں بلکہ صرف آٹا چینی بجلی گیس مافیا کے اے ٹی ایمز مانیٹر کر رہے ہیں،عمران صاحب رمضان پیکج ہے کہاں جس کو آپ مانیٹر کر رہے ہیں،عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور چوری سب مثلوں کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 60 سے ستر فیصد فیصد شوگر ملوں میں 140 ارب آپ کے دستخطوں کی وجہ سے گئے اور چینی کی قیمت 120 روپیہ کلو ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جن آٹا چینی بجلی گیس دوائی مافیا نے آپ کی سرپرستی میں عوام کو لوٹا اْس کے تمام شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب انشائاللہ معاشرہ سزا بھی دے گا اور طاقتور قانون کے کٹہرے میں بھی آئے گا جب آپ کی چھتری سے نکلے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے سب بے نامی آٹا چینی بجلی گیس دوائی ووٹ چور قانون کے کٹہرے میں لائیں جائیں گے،عمران صاحب نے آخر تسلیم کر لیا کہ گھر مفت نہیں بلکہ بھاری سود اور قرض پر آپ نہیں بنک دے رہے ہیں،عمران صاحب نے تسلیم کر لیا کہ یہ ان کے وعدے والے گھر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں، وہ قرض اور اس کا سود کیسے ادا کریں گے؟،عمران صاحب بدترین مہنگائی نے پاکستانیوں کی آمدن کو آدھا کر دیا ہے وہ کس آمدن پہ قرضہ لے،جو غریب کرایہ دینے کے قابل نہیں، وہ قرض کیسے ادا کرے گا؟۔ انہوں نے کہاکہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، ایل این جی، دوائی چوری کے بعد اب تعمیراتی مافیا کی عمران صاحب سہولت کاری اور سرپرستی کر رہے ہیں۔