کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتےہوئےکہا گیا کہ کوئٹہ شہر سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرہ اٹھا لیا گیا، ماہ اگست سے کچرہ اٹھانے کے عمل کو آؤٹ سورس کردیا جائے گا،وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر سے کچرہ اٹھانے کے لئے ٹینڈرنگ پراسس کو شفاف بنایا جائے،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تمام تر عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی واجب الادا تنخواہیں اور پینشن فوری ادا کی جائے،گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی نمایاں رہی ، تاہم آڈٹ کرائیں گے ، محکمہ فنانس کی آڈٹ ٹیم گزشتہ دو ماہ کا آڈٹ کرے گی، گزشتہ ادوار میں 70 کروڑ روپے کے فیول اخراجات کی تحقیقات انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کرے گی، عیدالاضحٰی پر جاری صفائی مہم میں چھٹی کے بجائے تیزی لائی جائے، عیدالاضحٰی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، سب کام کریں گے،عید پر خود بھی چھٹی نہیں کروں گا ،ائیرپورٹ روڈ کنٹونمنٹ بورڈ ایریا میں بھی صفائی مہم آج سے شروع کی جائے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے بریفنگ دی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں جاری صفائی مہم کو تیز کرنے کے لئے دن رات شفٹوں میں کام جاری ہے،پشتون آباد میں پہلی بار صفائی مہم کا آغاز ہوا ۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین کی واجب الادا تنخواہیں اور پینشن فوری ادا کی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
