کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)میر عاصم کرد کے پی ایس اصغر جتوئی جنہیں کل رئیسانی روڈ کاکڑ ٹان کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا آج پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں رند قبیلہ کے سربراہ سردار یار محمد رند انکے دو صاحبزادوں سردار خان رند,ببرک رند اور نیال خان اور جان محمد کیخلاف چاک کردی مقدمہ میں مقتول اصغر جتوئی کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے اصغر جتوئی کے ساتھ سڑک پر جارہے تھے کہ جان محمد اور نیال خان نے موٹرسائیکل پر آکر اصغر جتوئی پر فائرنگ کردی جس سے میرا بیٹا اصغر جتوئی قتل ہوگیا میرے بیٹے کو سردار یار محمد رند نے اپنے بیٹوں ببرک اور سردار خان کے ہمراہ سنگین نتائج کی دھمکیاں ڈی تھی اور میرے بیٹے کا قتل بھی انہی کے ایماں پر کیا گیا۔
اصغر جتوئی قتل،سردار یارمحمد رند اور ان کے بیٹوں کیخلاف ایف آئی آر درج

ٹیگز:
اصغر جتوئی
