کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس میں الیکشن ٹریبیونل نے 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حلقہ انتخاب میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر الیکشن ٹربیونل کوئٹہ نے سماعت کی، جہاں جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے گواہوں کو پیش کیا گیا۔الیکشن ٹریبیونل نے دونوں گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد ان پر جرح بھی مکمل کرلی، دیگر گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف انتخابی عذر داری کیس میں 2 گواہوں کے بیانات قلمبند

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
