دکی،بارودی سرنگ دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

دکی(ڈیلی گرین گوادر) دکی بارودی سرنگ دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے، جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکا ٹرک پر ہوا، جس کے بعد لوگوں کے جائے وقوع پر اکٹھے ہونے پر دوسرا دھماکا کیا گیا۔32سرنگ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے