قلات،ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق،خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات میں ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق اتوار کو قلات کے علاقے بینچہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑی پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پُل پر انتظار میں بیٹھا ایک شخص جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ کاڑی میں سوار ایک شخص بھی موقع پر جاں بحق تین بچے زخمی ہوگئے۔ لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے