سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

سجاول(ڈیلی گرین گوادر)سندھ میں او جی ڈی سی ایل نے کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ سجاول (سندھ) میں ملا ہے،آئل اینڈ گیس کمپنی کا کہنا تھا کہ دریافت سے ملک کے ٹائٹ گیس ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔

گیس دریافت کے بارے میں او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور کہ گیس کا کنواں سو فیصد او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے