گوادرپاکستان کوسٹ گارڈ بلوچ دشمن فورس ہے، مولانا ہدایت الرحمن
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادرپاکستان کوسٹ گارڈ بلوچ دشمن فورس ہے، منشیات کی روک تھام کے بجائے غریب مزدوروں سے انکے فیول چھینا معمول بن گیا،گوادر میں کوسٹ گارڈ بلوچ مزدوروں کے منہ کا نوالہ چھین کر ارب پتی گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ا رکن صو بائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے ایک ویڈیوبیان میں کیا۔تفصیلات کے مطابق رکن صو بائی اسمبلی گوادر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ بلوچ دشمن فورس ہے جو منشیات کے روک تھام کے بجائے بلوچ مزدرو کْش پالیسی پر مبنی ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہا۔انہوں نے کہا منشیات سرعام گوادر جیسے حساس شہر داخل ہورہا ہے جبکہ متعلقہ ادارہ منشیات کی روک تھام کے بجائے غریب مزدوروں کا فیول چھینن کر آگے فروخت کرنے میں مصروف ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔