کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)قائمقام اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ آج کے دن پاکستان کے محسن، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیاآج پوری قوم شہید کو خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی45ویں برسی کے موقع پراپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو ایک دور اندیش اور دل میں عوام کا درد رکھنے والے ایک عظیم رہنما اور رہبر تھے۔ انکے عدالتی قتل سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کی بقاء کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی انھوں نے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی اور دنیا کے بہترین لیڈر اور رہنما کو عدالت نے شہید کر دیا۔قائمقام اسپیکر نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا نام اور ناقابل فراموش کردار ہیں۔ پاکستان کی تاریخ انکے زکر سے ہمیشہ مزین رہے گی۔ آج کا دن سیاہ دن ہے کہ دنیا کے ایک عظیم لیڈر کوبے دردی سے شہید کیا گیا۔ جس عظیم انسان نے مسلم دنیا کو اکٹھا کیا انہیں بغیر عدالتی ٹرائیل شہید کیا گیا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں،غزالہ گولہ

ٹیگز:
غزالہ گولہ
