معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،وزیراعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فر ا ز بگٹی نے ہر نا ئی میں ہو نے والے دھماکے سے متعلق محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ہفتہ کو و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فر ا ز بگٹی نے ہر نا ئی میں ہو نے والے دھماکہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ہرنائی دھماکہ دہشتگردوں کا بزدلانہ وار ہے بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز متحد ہوکر امن دشمنوں کے خلاف کھڑے ہیں دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ میں فتح امن کی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جائیں،و زیر اعلیٰ میر سر فر ا ز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی فوری طورپر تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے