پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا ، 2367 کی سزائوں میں تین ماہ کی کمی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا جبکہ 2367 کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی۔

صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہ رمضان المبارک، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90، 90 یوم کمی کا اعلان کیا۔سزا میں کمی کا اطلاق زنا، دہشتگردی، ڈکیتی، اغوا، جاسوسی، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے سوائے دیگر جرائم کے قیدیوں پر ہوا۔

ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں اور ایسی خواتین جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں اور ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں، انکو سزاؤں میں چھوٹ ملی ہے۔

اس کے علاوہ نو عمر قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا، مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں کی سزا میں کمی نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے