خضدارمیں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 72 کلو میٹر شمال مشرق جبکہ اس کی گہرائی 43 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ خضدار میں آنے والا زلزلہ گزشتہ 3 روز کے دوران بلوچستان میں محسوس ہونے والا چوتھا زلزلہ ہے، منگل اور بدھ کو بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے