اوتھل: بلوچستان بھر کی طرح بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی جانب سے ضلع لسبیلہ کے تمام شہروں میں بھرپور احتجاج اور مین شاہراہ بلاک کردی۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں بھی بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الاؤنس کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کی گئی ملازمین نے بڑی تعداد میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دونوں اطراف بلاک کردیا، قومی شاہراہ بلاک ہونے سے ہزاروں مسافر رل گئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ ملازمین نے قومی شاہراہ بلاک کرکے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی جبکہ احتجاجی دھرنے میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا عبدالحمید عارف، حافظ حسین احمد مدنی۔نیشنل پارٹی کے محمد بخش لاسی دیگر سیاسی رہنماوں نے بھی شرکت کی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن اوتھل کے صدر پیر غلام شاہ جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بلوچستان بھر میں کامیاب پہیہ جام سے حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور ملازمین کے مطالبات فوری منظور کرنے چاہیئں۔پیر غلام شاہ جیلانی نے کہا کہ ملازمین کسی طرح بھی اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گیاور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،جمعیت علمائے اسلام کے حافظ حسین احمد مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے دنوں سے سرکاری ملازمین احتجاج پر ہیں لیکن بلوچستان حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو کہ افسوس ناک امر ہے دیگر مقررین نے کہا کہ25 فیصد الاؤنس اور دیگر مطالبات کو منوا کر دم لینگے۔اس موقع پر،جی ٹی اے اوتھل کے جنرل سیکریٹری قاضی احسان الحق بلوچ،عطاء اللہ ہمدم برہ، بی اینڈ آر ایمپلائز یونین اور دیگر تنظیموں نے شرکت کی۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔جب کہ صنعتی شہر حب میں آل گورنمنٹ ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی جانب سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جس میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن، ایپکا،سیسا اور دیگر یونینوں کے نمائندوں کے علاوہ جمعیت علماء اسلام،نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور مین آر سی ڈی روڈ پر دھرنا دے کر شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بندھ کردیا۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع لسبیلہ کے صدر عبدالعزیز رونجھو،سیسا کے رہنما محمد رفیق بلوچ،ایپکا لسبیلہ کے صدر غلام قادر جاموٹ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صالح محمد برفت اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس اپنے جائیز حقوق لے کر رہے گی۔چاہے ہمیں کسی بھی طرح کی قربانی دینی پڑے ہم تیار ہیں۔بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھا گیا۔اس موقعے پر جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے رینما مولانا محمد یعقوب ساسولی، مولانا شاہ محمد صدیقی، نیشنل پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی اظہار یکجہتی احتجاج میں شرکت کی۔جب کہ وندر میں بھی جی ٹی اے، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن اور جمعیت علمائے اسلام۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بھی ریلی نکالی اور قومی شاہراہ کو بلاک کیا۔ تاریخی شہر بیلہ میں جی ٹی اے کے مرکزی رہنما احمد خان رونجھو ضلعی رہنماؤں شریف وکیل سید لطیف شاہ سرکل بیلہ کے صدر ولی محمد موندرہ اور سرکل عارف والا کے صدر یحییٰ خان بندیجہ اور دوسرے سینکڑوں اساتذہ کرام نے مطالبات کے حصول کیلئے مین RCD شاہراہ بند کر دی بعد میں ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے BNP مینگل کے ضلعی جنرل سیکرٹری ایذوکیٹ عاصم کاظم رونجھو اور نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما واحد بلوچ نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور خطاب کرتے ہوے کہا کہ نہ صرف ہم بلکہ ہماری پارٹیاں ہر فورم پر ملازمین کے شانہ بشانہ ہوں گی۔
گرینڈ الائنس کی جانب سے لسبیلہ کے تمام شہروں میں بھرپور احتجاج، شاہراہ بلاک

ٹیگز:
ایمپلائزاینڈورکرز
