کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) 12کور کے بریگیڈئیررفیق علی اور بی اے ہیلتھ کیرئیر کے چیف ایگزیکٹو خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ بی اے ہیلتھ کیرئیر سینٹر میں صحت کی جدید سہولیات کو فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اب بلوچستان کے عوام کو علاج معالجے کیلئے کراچی اورملک کے دوسرے صوبوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بی اے ہیلتھ کیرئیر سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے ڈاکٹراجمل درانی، ڈاکٹر مریم شعیب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کراچی اور ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں جانا پڑتا تھااب کوئٹہ شہر کے سب سے بڑے تجارتی مال میں ایک جدید ہسپتال نے کام شروع کردیا ہے جس میں تمام شعبوں کے ماہر ڈاکٹرچوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں عوام کیلئے جدید سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا ہے ہسپتال میں مریضوں کیلئے اسپیشل کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بلوچستان اور ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے مریض اپنے علاج کیلئے کراچی اور ملک کے دوسرے بڑے شہروں کا رخ کرتے تھے اب انہیں وہاں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتا ل کے قیام کے دوران ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن الحمد ا للہ آج بی اے ہیلتھ کیرئیر سینٹر باقاعدہ فعال ہوگیا ہے جہاں آپریشن تھیٹر،لیبارٹری، ہر فلور پر الگ سے فارمیسی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی اے مال بلوچستان کا سب سے بڑا مال ہے جہاں عوام کو خریداری کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کی سہولیات فراہم ہونگی روزانہ سینکڑوں افراد خریداری اور علاج معالجے کیلئے بی اے مال آتے ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ بی اے ہیلتھ کیرئیر میں مریضوں کیلئے بلوچستان ہیلتھ کارڈکے تحت بھی علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
بی اے ہیلتھ کیرئیر سینٹر میں صحت کی جدید سہولیات کو فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،خالد حسین باٹھ

ٹیگز:
خالد حسین باٹھ
