اے ٹی سی نےعمران ریاض کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)عمران ریاض کا جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ اج ختم ہو گیا ہے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا لیکن معاملہ یہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ حقائق کے برعکس دیا گیا ہے۔
عمران ریاض کا زمان پارک پولیس حملے سے کوئی تعلق نہیں یہ مقدمہ ہی سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔عدالت نےدرخواستوں پرپنجاب حکومت سمیت دیگر نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس شجاعت علی خان نے صحافی عمران ریاض کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی 7 مارچ تک ملتوی کردی۔