پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کردی،مولانا عبدالغفورحیدری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں 12 مئی کی یاد تازہ کردی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی کے پرامن کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ سے پیپلز پارٹی کی اصلیت سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کو یرغمال بناکر جے یو آئی کے نہتے کارکنوں کو غنڈہ گردی کے زریعے روکنا چاہتی ہے۔ جمعیت علماء اسلام اپنے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے