ماڑی پٹرولیم نے بلوچستان میں نئے گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ملک میں تیل وگیس کی دریافت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ماڑی پٹرولیم نے بلوچستان میں نئے گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا ۔
اعلامیے کے مطابق گیس کے نئے ذخائر ضلع کوہلو میں دریافت ہوئے جہاں ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ چونسٹھ لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس کی دریافت کیلئے کنویں کی ڈھائی ہزار میٹر سے زائد کھدائی کی گئی۔ اس علاقے میں تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیاں انیس سو اکانوے سے تعطل کا شکار تھیں جبکہ نئی دریافت علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی ۔