الیکشن کے موقع پر دہشت گردی کرانا الیکشن کو ملتوی کرانے کی ساز ش ہے، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے این اے دو سو باون سے امیدوار سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ ہم کسی صورت صوبے کے پرامن صورتحال کو سبوتاڑ نہیں ہونے دیں گے ڈسٹرکٹ پشین کے تحصیل خانوزئی اور قلعہ سیف اللہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں واقعات میں 27 افراد شہید اور متعدد زخمی ہیں عین الیکشن کے موقع پر دہشت گردی کرانا دراصل الیکشن کو ملتوی کرانے کی ساز ش ہے لیکن ہم اسے ضرور ناکام بنا دنگے پاکستان سے ہر طرع کی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے عوام زیادہ رش میں جانے سے اجتناب کریں ان واقعات میں بھارت اسرائیل کا ہاتھ ہے اور سر زمین افغانستان کی استعمال کرتے ہیں ہم معصوم افراد کے خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ عام انتخابات کے پرامن عمل کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت اور فوری اقدامات اٹھائیں اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ پشین اور قلعہ سیف اللہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی تمام طبی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے