سبی،پی ٹی آئی ریلی کے قریب دھماکا،3 افراد جاں بحق،7 زخمی

سبی (ڈیلی گرین گوادر)سبی میں پی ٹی آئی ریلی کے قریب دھماکا3 افراد جاں بحق 7 زخمی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر جی پی او چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا سبی میں جناح روڈ پر جی پی او چوک کے قریب ہوا، دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعاتے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے