لورالائی، پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 20 لاکھ روپے مالیت کامسروقہ سونا برآمد کر کے چور کوگرفتار کر لیا

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 20 لاکھ روپے مالیت کامسروقہ سونا برآمد کر کے چور کوگرفتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی نزیر احمد کرد کی ہدایات اور ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر کی احکامات پرزیر نگرانی ایس ڈی پی او کلیم اللہ ایس ایچ او عبدالرحمان لونی کے سربراہی میں پولیس ٹیم محمد انور جلالزئی،اے ایس آئی گلانور ناصر اور لورالائی پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر202/023 بجرم 457_380 میں کاکڑی مسجدروڈ لورالائی سونے دکان سے چوری شدہ 20 لاکھ روپے کا چوری شدہ سونا برآمد کرلیا اور عجب خان ساکن ناصراباد لورالائی کو گرفتار کرلیامزید تفتیش پولیس تھانہ صادق علی شہید لورالائی کررہی ہے۔اس موقع پر لورالائی سونے ڈیلر مالکان نے انجمن تاجران ضلعی صدر صابر کدیذئی کے قیادت میں ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر، ایس ڈی پی او کلیم اللہ سے ملاقات کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لورالائی پولیس کی خصوصی شکریہ ادا کیا اور مزید بھی ہر قسم کی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر نے کہا کہ چوری ڈکیتی کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کاروائی پر ہم نے اپنا فرائض ادا کی جو ہمارے ڈیوٹی میں شامل ہے اور انشاے اللہ چوروں کیخلاف ہمارے کاروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے