کوہلو، کاغذات نامزدگی درست ہونے کے بعد سیاسی امیدوار میدان میں اترگئے

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوہلو میں تقربیا دو درجن کے قریب سیا سی نمائندوں نے جنرل الیکشن 2024میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے جس کے کاغذات نامزدگی درست ہونے کے بعد ضلع میں سابق صوبائی وزیر نواب جنگیز مری،سابق وزیر داخلہ گزین مری،سابق سینٹر میر محبت خان مری، سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری،میر لیاقت علی مری سمیت سیاسی رہنماؤں نے میدان میں اتر کر باقاعدہ اپنے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے دوسری جانب ضلع میں سیاسی پارٹیاں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل،نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام ف،پشتونخوا عوامی ملی پارٹی سمیت چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کیلئے سرگرم ہیں سیاسی پارٹیوں نے مختلف علاقوں میں الیکشن مہم کیلئے ووٹرز کے پاس کئی سالوں کے بعد جانا شروع کردیا ہے شہر میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے بینرز اور جھنڈیاں آویزاں ہونے کے بعد سیاسی مہم ماحول بن رہا ہے اور کوہلو کے تحصیل ماوند،گرسنی،اوریانی،تمبو،مست توکلی سمیت مختلف علاقوں میں کارنر اجلاسوں اور مختلف علاقوں میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں جہاں سیاسی پارٹیاں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سرگرم ہیں وہی عوام میں جوش خروش کم اور ماضی کے وعدوں کی عدم تکمیل سے مایوسی کے شکار ہیں جبکہ کئی علاقوں میں ووٹرزنے اپنے امیدواروں کو آڑے ہاتھوں لیکرمسائل حل نہ ہونے کے شکایتوں کے ڈھیر لگا دئیے ہیں بی پی 09کوہلو میں نواب جنگیز مری،گزین مری،میر لیاقت مری اور میر نصیب اللہ مری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے