کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام ریٹرننگ آفیسر ز کی جانب سے متعلقہ انتخابی حلقوں کی ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی لسٹیں شائع کر دی گئی ہیں، ابتدائی لسٹ پر ہر حلقہ کا کوئی بھی ووٹر یا امیدوار اعترض ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس مورخہ 11 جنوری 2024 تک جمع کر وا سکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 17 جنوری تک ڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسران اعتراضات و تجاویز پر فیصلہ دیں گے، پولنگ اسٹیشن کی حتمی فہرست عام انتخابات سے پندرہ روز قبل آویزاں کی جائے گی۔
ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں شائع کر دی گئی ہیں، اعجاز انور چوہان

ٹیگز:
اعجاز انور چوہان
