نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے عطاء محمد بنگلزئی کی ملاقات، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی ملاقات، آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ہفتہ کو بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 سے امیدوار نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر و پی بی 44 سے پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال، آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 43کوئٹہ سے امیدوار محمد اسماعیل گجر، پی بی 45 کوئٹہ سے امیدوار میر سخی رئیسانی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے