وڈھ،بی این پی اورجمعیت نے مشترکہ الیکشن آفس کا افتتاح کردیا

وڈھ (ڈیلی گرین گوادر)وڈھ بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام وڈھ نے مشترکہ الیکشن آفس کا افتتاح کر دیا۔وڈھ بازار میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے مشترکہ الیکشن آفس کا افتتاح بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد فخر بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے فیتہ کاٹ کر کیا۔جس میں جمیعت علماءاسلام تحصیل وڈھ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصبور مینگل، حافظ حسین احمد، مولانا سلیم اللہ مینگل، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمد رمضان، مولانا عبدالقادر، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میر عبدالسلام شاہیزئی، میر شفیع محمد مینگل، سردارذادہ براہیم خان مینگل، مجاھد عمرانی صدر بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ، احمد گزگی جنرل سیکریٹری بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ، کامریڈ عبدالستار، وائس چیرمین مجیب الرحمن مینگل، ثناءاللہ شادبانزئی اور بشیر احمد رئیسانی ان کے علاوہ انجمن تاجران وڈھ کے سینئر اراکین جمعیت طلباءاسلام وڈھ کے صدر حافظ عبدالحمید بارانزئی و دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور جمعیت علماءاسلام کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصبور مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عوامی عدالت میں بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علماءاسلام کے مشترکہ امیدوار جیت کر مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے