گنداواہ، مزدور سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)گنداواہ ہندو محلہ میں رنگائی کا کام کرتے ہوئے مزدور سیڑھیوں سے اچانک گر کر جاں بحق ہوگیا۔ گنداواہ شہر میں جیکب آباد کا رہائشی مزدور صاحب ڈتہ ولد محمد عمر قوم لاشاری ہندو محلہ میں رنگائی کے کام کے دوران سیڑھیوں سے اچانک گر کرجاں بحق ہوگیا جسکی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا.سٹی ایس ایچ او گنداواہ غلام سرور لہڑی ہیڈ محرر عباس علی مگسی موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کرنے کے بعد لاش کو سرکاری ایمبولینس کے ذریعے روزانہ کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے