جھالاوان سے تعلق رکھنے والے چار بھائی پہلی بار الیکشن میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے

َخضدار (ڈیلی گرین گوادر) جھالاوان سے تعلق رکھنے والے چار بھائی پہلی بار الیکشن میں ایک دوسرے کے مقابل ہونگے۔ پی بی 18 خضدار ون کی ایک نشست پر تین بھائیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں این اے 256 این اے 261 اور پی بی 35 چاروں بھائی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے تفصیلات کے مطابق پی بی 18 خضدار ون پر انتخاب کا دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی ہے جہاں تین بھائیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ نواب ثناء اللہ خان زہری پیپلزپارٹی نوابزادہ میراسراراللہ خان زہری بی این پی عوامی اور تیسرا بھائی نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اسی طرح این اے 256 خضدار اور این اے 261 قلات مستونگ اور سوراب سے بھی نواب ثناء اللہ خان زہری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری ایک دوسرے کے مد مقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔ جب کہ پی بی 35 سے نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری اور نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ تمام بھائی ان تمام حلقوں میں اچھا خاصا ووٹرز رکھتے ہیں اور الیکشن میں ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے